منگل - 4 اکتوبر - 2022

جدہ:پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے پاک یونائٹیڈ میڈیا ریاض کے صدر وسیم خان کے اعزاز میں عشائیہ ملک کی خدمت میں ایک ہونے کا عزم.نوالحسن گجر کا خطاب

جدہ ۔نورالحسن گجر سے ۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے پاک یونائٹیڈ میڈیا ریاض کے صدر وسیم خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک میڈیا کے ممبران اور زمہ درانُ نے شرکت کی ۔۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جدہ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے ریاض سے مکہ آئے ہوئے معروف صحافی پاک یونائیٹیڈ میڈیا کے صدر وسیم خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدرات پاک مئڈیا کی چئیر پرسن خدیجہ ملک نے کی اور پاک میڈیا کے تمام زمہ دران نے وسیم خان کو عمرہ کی مبارک باد دی عشائیہ کے دوران دو طرفہ صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاض اور جدہ میں صحافی برداری کے مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا گیا اور انکے حل سے متعلق تبادلہ مشاورت کی گی تقریب میان پاک میڈیا کی جانب سے صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر ،نائب صدر ملک فہد رفیق کھوکھر ،جنرل سیکر ٹری ادریس احمد ،جوائیٹ سیکرٹری عاطف علی ووٹو ،ایگزیکٹو کیمٹی سے سنئیر ممبر جانگہر خان ،حسن بٹ ،ملک عاصم اور پاک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سابقہ عہدے دران خواجہ عماد اور ثناء شعیب نے بھی خصوصی شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وسیم خان نے پاک میڈیا کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اور پاک میڈیا ٹیم کی کارکردگی کی تعریف اور آئندہ ملکر چلنے سے متعلق گفتگو کی ، اور پاک میڈیا ٹیم کو ریاض کی دعوت دی گی ۔جس کو صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر نے قبول کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض اور جدہ دو الگ شہر ضرور ہیں لیکن صحافی ہم سب ایک ہیں اور بھائی ہیں آپس میں ہم نے ریاض میں کیسی گروپ سے کوئی اتحاد نہیں کیا ہمارا اتحاد سب سے خبروں کی حد تک اور برادرانہ طور پر ہم ریاض کی نیوز چلاتے ہیں اور آپ سے بھی یہ ہی درخواست ہے آپ لوگ بھی گروپ بندی کے بغیر جو اچھی نیوز ہوں وہ چلائیں کیوں کہ ہم اپنی زات کے لیے نہیں اپنے ملک کا نام روشن اور کیمونٹی کے مسائل اجاگر کرنے لیے صحافتی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں ہمارے پوری کوشش ہے ہم جدہ اور ریاض والے ملکر ساتھ چلیں گیے

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔