منگل - 4 اکتوبر - 2022

جدہ-اوورسیز پاکستانیوں کے ملکی معیشت اور تحریک انصاف کی حکومت سازی میں کردار کو خراج تحسین .صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان تراکئی کا خطاب

جدہ (نورالحسن گجر سے )تحریک انصاف حکومت بنانے میں اوورسیز نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا اوورسیز پاکستانیز ملکی معشیت مئںُ ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان تراکئئ کا جدہ میں تقریب سے خطاب ۔
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان تراکئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد مئںُ پارٹئ زمہ دران اور کارکنان نے شرکت کی تقریب کی صدارت پی ٹی آیی سعودی عرب کے مرکزی صدر عقيل آرائیں اور سنئیر نائب صدر قاضی الیاس نے کی اور اپنے خطابات میں شہرام خان کو عمرہ کی مبارکباد دی اور اوورسیزکے مسائل سے آگاہ کیا تقریب سے شہرام خان نے اپنے خطاب کے کہا کہ ہماری حکومت پے معاشی طور پر مشکل وقت ضرور آیا ہے لیکن الحمد اللہ اس وقت ہم نے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیا ہے اور اس میں اوورسیز کا اہم کردار ہے ہماری صوبائی حکومتیں ہوں یا وفاقی ہم سب اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے مشن پر عمل پیرا ہے تقریب سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سعودی عرب خواجہ حماد. اسماعیل رضا.مرزا مدثر. نبیل رضا. نیاز خان. احمد فواد سواتی. لیاقت خان چغرزی. حمید رمدانی. حمید خان اور جدہ کے جنرل سیکرٹری لیاقت خان. شعیب الطاف وومن سیکرٹری سعودی عرب ثناء شعیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔