اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جدہ : برطانوی پروفیشنل گالفرگریم میک ڈاول نے چالیس سال کی عمر میں سعودی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ جیت کر سب کوبتادیا کہ ان میں اب بھی دم ہے۔جدہ سےجہانگیر خان کی رپورٹ

پانچ سال سے زائد عرصے سے یورپیئن ٹورمیں ناکام ہونے والے تجربہ کار گالفر میک ڈاول ایونٹ میں کھیل کے بڑے ناموں ڈسٹن جانسن اورفل میکلسن کی موجودگی میں پریشر میں رہے۔میک ڈاول نے آنسوؤں کو ضبط کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ جیت بہت خاص ہے۔ اب مجھے اس بات کی راحت ہے کہ میں یہ کام کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایک مشکل گالف کورس ہے جہاں کنڈیشنز بھی مشکل ہوتی ہیں، 14 اور15 پر بڑی برڈیز تھیں، یہاں پر جیتنا غیرمعمولی بات ہے۔ یہ ایک بہت بڑا ، عالمی معیار کا گالف کورس ہے جس میں عالمی نمبرایک کے ساتھ ورلڈ رینکنگ کے بڑے پوائنٹس ہیں۔ گریم میک ڈاول کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا آخری یوایس اوپن دس سال پہلے جیتا تھا۔ مجھے اپنی زندگی کی بہترین گالف کھیلے ہوئے دس سال بیت گئے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں درست سمت میں واپس جارہا ہوں،
میک ڈاول نے اپنی باری پر لیول پارکھیلا، تیرہویں ہول پرشاٹ ڈراپ کیا جس کی وجہ سے ان کی دواسٹروکس کی برتری ایک اسٹروک رہ گئی۔ لیکن انہوں نے چودہویں ہول سے بیک ٹو بیک برڈیز لگا کرشاندار کم بیک کیا۔ میک ڈاول نے باقی ہولز پرشاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے ٹوٹل 12 اسکوربنایا جوان کی جیت کیلئے کافی تھا۔
جیسے کہ توقع کی جارہی تھی کہ ڈسٹن جانسن اورمیکلسن نے میک ڈاول کی برتری ختم کرنے کیلئے بیک نائن چارج بھی لگایا۔ جانسن کے پاس ہول 4 اور18 پر دوایگلز اورنویں ہول پربرڈی تھی اور انہوں نے رائل گرینز گالف اینڈ کنٹری کلب پرتیز ہواؤں کے باوجود اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپورمقابلہ کیا
فل میکلسن دوسرے ہول سے تین برڈیز میں پھسل گئے اوراپنی باری پر تھری انڈرپر تھے۔ انہوں نے اٹھارویں ہول پربرڈی کیا اورسکسٹی سیون نائن انڈر کےمجموعی اسکورکے ساتھ گریم میک ڈاول سے تین شاٹس پیھچے رہے۔
گریم میک ڈاول کہتے ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب میں پہلی بار کسی ایونٹ میں حصہ لیا اوران کا یہاں کھیلنے کا تجربہ شانداررہا۔ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے اگلے سال پھر یہاں آنا چاہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔