اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جدہ.مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نعیم الحق کا مرہون منت تھاچوہدری شجاعت حسین کا مرحوم کو خراج تحسین۔جدہ سے نورالحسن گجر کی رپورٹ

جدہ (نورالحسن گجر سے ) نعیم الحق کی وفات سے عمران خان کے کندھوں پے حکومتی زمہ داریاں پہلے سے بڑھ گی ہیں مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے میں سب سے زیادہ کردار نعیم الحق کا تھا ہمیں جو حکومتی ٹائم منٹ دئیے جاتے تھے حکومت میں وہ نعیم الحق دلاتے تھے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی جدہ میں پریس کانفرنس
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے جدہ میں سعودی عرب کے پارٹی زمہ دران چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر سفیان گجر کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان نعیم الحق کے کئے گیے وعدے اب پورے کریں گیے حکومت چلانے اور پارٹی بنانے میں نعیم الحق کا سب سے زیادہ کردار تھا ہمارے اتحاد بنانے میں بھی انکا ہم کردار رہا ہے اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں اس وقت سب کو ملکر ملک کا سوچناہے اگر ملکی یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو بھی تیار نہیں ہو گا۔ اتحاد میں شامل فسادیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں ملک میں آٹا، چینی بحران پیدا ہونا حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں اسکی زمہ داری پالیسی بنانے والوں ہیں جب ہماری اپنی ضرورت نہیں پوری ہو رہی تو ہم کیوں چیزیں ایکسپورٹ کرتے ہیں ن لیگ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے پارٹی کو ووٹ نوازشریف کی وجہ سے ملتا ہے شہباز شریف کی کوئی حثیت نہیں اسمبلی میں ملک کے خلاف بولنے والوں اور تمیز کی حدیں پار کرنے والوں کی رکنیت معطل کی جائے اختلافات تمیز کے دائر ے میں رہ کر کیا جائے زاتی پگڑیاں نہ اچھا لی جائیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں اوورسیز کے لیے ہم نے اپنے دور حکومت میں میت فری لانے کا طریقہ بنایا تھا موجودہ حکومت اوورسیز کی مشکلات کم کریں اور اورسیز پے ٹیکس نہ لگائے اور موبائل پہ چھوٹ دے اوورسیز ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔۔

 

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔