پیر - 3 اکتوبر - 2022

.جدہ.پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی قیادت کی قونصلر جنرل خالد مجید سے ملاقات-جدہ سے ملک عاصم کی رپورٹ

جدہ :(ملک عاصم سے ) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی قیادت کی قونصلر جنرل خالد مجید سے ملاقات سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے حوالے تبادلہ خیال کیاگیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے نومنتخب صدر عقیل آرائیں نائب صدر قاضی الیاس، جنرل سیکرٹری خواجہ عماد ودیگر نے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سے خصوصی ملاقات کی ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر قونصلر جنرل خالد مجیدنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی سفارتخہ اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کو بروکارلارہا ہے ہم نے گزشتہ 2ماہ کے دوران تقریبا 10ہزار قیدیوں کو پاکستان بھیجا ہے جبکہ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں بھی مزید بہتری لائی گئی ہے اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے ان شہروں کے وزٹ بھی کیے جارہے ہیں جہاں پر پاکستانی قونصلیٹ نہیں ہے ملاقات کیموقع پروائس قونصلر جدہ شائق بھٹو، سیکرٹری فناس ,سعودی عرب اسماعیل رضا، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف جدہ طارق ندیم، جنرل سیکرٹری ،جدہ لیاقت خان، فنانس سیکرٹری پی ٹی آئی جدہ شعیب الطاف، سینئر راہنما مرزا مدثر، حمید خان رمدانی ودیگر بھی موجود تھے۔

تصاویر-ملک عاصم

یہ بھی چیک کریں

حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز

حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز

اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔