پیر - 3 اکتوبر - 2022

جدہ : پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے زہر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد-عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے جسٹس علی رضا خان اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید مہمانان خصوصی.نورالحسن گجر کی رپورٹ

دنیا بھر کی طرح سعودی کے شہر جدہ میں بھی پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے زہر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدے دران اور کیمونٹی فورم اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب مہمان خصوصی آزاد کشمیر سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے جسٹس علی رضا خان اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے-یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقرئب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہویے ویلفئیر کے چئیرمین بشیر خان سواتی صدر پرویز قریشی نے مسلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی اور مہمان کو ویلکم کیا اور عمرہ کی مبارکباد دی ۔اور مسلۂ کشمیر پر روشنی ڈالی
تقرئب سے ۔سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا مسلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے متنازعہ بنا رہا ہے اور پروپرگینڈوں اور اچھے ہتھکنڈے آزما کر کشمیر کے مسلے کو دبانےکی کو شش کر رہا جس میں وہ اب ناکام ہو گیا ہے

قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کے مسلہ کشمیر کے حل کے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انکے لیے سفارتی سطح پر آواز بلند کرتے رہیں ہمارے حکومت اور ہم نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اس وقت بھی سب سے زیادہ ہماری اوور سیز کیمنونٹی اور ہم کشمیر کے لیے آواز بلند کر رہے ہیںتقریب کے مہمان خصوصی جسٹس علی رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسلہ نہیں یہ امت مسلمہ کا مسلہ ہے اس پر عالم اسلام کو جاگنا ہو گا اور متحدہ ہو کر اس مسلہ کا حل تلاش کرنا ہو گا انڈیا نے اس وقت کشمیر کو سب جیل بنایا ہوا ہے انڈین فوج سرے عام انسانی کی خلاف ورزی کر رہی ہے عالم اسلام اور اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کا حل نکالیں اب وقت ہے کشمیر کی آزادی کا انشاء کشمیر جلد آزاد ہو گاتقریب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر ،ٹی آیی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں ،پی پی پی کے صدر چوہدری تصور،مسلم لیگ ن سے ملک محی دین اور ملک منظور جمعیت علماء اسلام سے انجنیئر عبدالصبور اور کشمیر کیمنونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق اور دیگر نے بھی مسلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے درخواست کی تقریب میں

شاعر زمرد خان سیفی اور آفتاب ترابی نے کشمیر پر نظم اور شعر پڑھ کر تقریب کو خوب رونق بخشی

تقریب کے آخر میں جدہ ویلفئیر سوسائٹی کے وائس چیرمین راجہ بشیر اور سٹیج سیکرٹری محمد اقبال نے مہمان کو شکریہ ادا کیا

-تقریب میں ڈپٹی قونصلر جنرل جدہ شائق بھٹو،پریس قونصلر ارشد منیر ،اور کمیونٹی فورم کے زمہ دران نے بھی خصوصی شرکت کی

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔