اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائزاسلحہ،سامان جواء اور بھاری مقدار میں شراب برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے-محکمہ پولیس بھاولنگر کی پریس ریلیز

محکمہ پولیس ضلع بہاولنگر
پریس ریلیز
07-03-2020
بہاولنگر(ڈاکٹرآصف چوہدری سے ) ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائزاسلحہ،سامان جواء اور بھاری مقدار میں شراب برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ٍ ٍ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔ تھانہ تخت محل، ڈاہرانوالہ، میکلوڈ گنج، مدرسہ،ڈونگہ بونگہ، مروٹ اور صدر چشتیاں پولیس نے بھاری تعداد میں شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان محمد شہباز، اکرام اور غلام رسول وغیرہ کو گرفتار کرلیا کریک ڈاؤن دوران120 لیٹر شراب اور، آلات کشید اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے اسی طرح ڈاہرانوالہ پولیس پولیس نے چکنبر177/M،167/Mاور137/M سے ملزمان حیدر،مجاہد اور عاطف سے تین عدد پسٹل 30بور برآمد،اسی طرح میکلوڈ گنج اور تخت محل پولیس نے ملزم شمشاد سے بندوق12بور اور حیدر خاں سے پسٹل30بور برآمد کیا،جبکہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دس جواریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ڈی پی او قدوس بیگ نے ہدایت کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے اس حوالے سے پولیس آفیسر و ملازمین اہم اور مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں ایس ایچ اوز اپنی حدود میں گشت کو مزید موثر بناتے ہوئیجرائم کی روک تھام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنائیں۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔