منگل - 4 اکتوبر - 2022

جنوری 2020ءکے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 1.08 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔  جنوری 2020ءکے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ءکے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 9987 یونٹس رہا تھا جبکہ جنوری 2020ءمیں فروخت 10095 یونٹس ٹک بڑھ گئی۔ اس طرح دسمبر 2019ءکے مقابلہ میں جنوری 2020ءکے دوران کاروں کی فروخت میں 108 یونٹس یعنی ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار محمد اکرم نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ مثبت رجحان ہے جس سے گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت پر اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کا ایک سبب نئے سال میں نئی گاڑی خریدنے کا رجحان بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب گاڑیوں کی قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔