اتوار - 2 اکتوبر - 2022

جہلم:دوسری شادی کرنے والے دلہے میاں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا،پیر نے شادی کرائی دلہن خوجہ سرا نکلی

ولید بن مشتاق۔۔۔
جہلم میں دوسری شادی کرنے والے دلہے میاں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ۔ پیر نے کرائی شادی ۔لیکن یہ کیا؟ دلہن خواجہ سراء نکل آئی ۔
جہلم میں دوسری شادی کرنے والے دلہے میاں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ تفصیلات کے مطابق کالا گجراں جہلم سے تعلق رکھے والے دلہے سجاد نے پیر کے کہنے پر سوہاوہ کی رہائشی نازیہ سے دو دن پہلے دوسری شادی کی ۔نکاح کرکے دلہن کو گھر لائے تو دولہا میاں کے ہوش اڑ گئے۔ گھر لانے کے بعد سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن نازیہ لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سراء ہے۔ دلہے سجاد نے معاملے بارے شرمندگی کے باعث کسی کو نہ بتایا اور چپ چاپ ولیمہ کی تقریب کے بعد خواجہ سراء نازیہ کو میکے والوں کے ساتھ بھیج دیا۔ بعد ازاں سجاد نے شادی کروانے والے پیر کو بتایا کہ میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو پیر نے بات کھلنے پر دولہا کو کہا کہ یہ معاملہ یہاں ہی ختم کیے دیتے ہیں اور نکاح کینسل کروا دیا جائے گا۔ پیر نے قانونی کارروائی سے بچنے کےلیے دولہا کو شادی اور ولیمہ پر ہونے والےاخراجات بھی واپس دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دولہا سجاد کی پہلی بیوی ڈیرھ سال پہلے فوت ہوگئی تھی۔ سجاد نے بیٹے اور بیٹی کی دیکھ بھال کےلیے دوسری شادی کی تھی۔ جبکہ شادی سے قبل سجاد کو نازیہ کے بارے میں بھی صرف یہ بتایا گیا تھا کہ وہ طلاق یافتہ ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔