منگل - 4 اکتوبر - 2022

جیسے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی مسائل پراحتجاج کا اعلان کیا تواچانک نیب کومیں یادآگیا.گرفتاری کی صورت میں‌آصفہ بھٹو میری آواز ہونگی.چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

(این این آئی .پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو نہیں مانتے، اسے پھاڑ کر اڑا دینگے ، دباؤ کے باوجود اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوگی،حکومت نے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کردیا ہے ، پھر کہتے ہیں قبر میں سکون ملے گا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے معاشی، کشمیر، دہشتگردی اور سیاست کے معاملات پر اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان اسمبلی میں نہیں ہوتے، امید ہے اپوزیشن لیڈر ملک میں جلد ہوں گے اور اپنا کردار اداکریں گے.ان کا کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ بے گناہ قرار دے چکی ہے ۔ تحفظات بھی ہیں تاہم پھر بھی وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کیا تک بنتا ہے کہ وہ مجھے بار بار بلائے اور سوالات کرے حالانکہ میں تمام سوالوں کا جواب دے چکا ہوں۔ بتاچکا ہوں کہ میں کسی بھی کاروبار سے باقاعدہ وابستہ ہوں ہی نہیں۔بہرحال ادارے غلط کریں یا صحیح ان کا احترام کرتے ہیں البتہ دبائو کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مئی سے جنوری تک نیب کو میرے اوپر کوئی اعتراض نہیں لیکن جیسے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی مسائل پراحتجاج کا اعلان کیا تواچانک نیب کومیں یادآگیا جس کے بعد سے نیب کی جانب سے باربارہراساں کیا جارہاہے۔

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔