پیر - 6 فروری - 2023

جی بی اے21 غذر3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ شروع

گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

ریٹرننگ افسرکے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، گندائے میں کل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ اسٹیشن میں جی بی اسکاؤ ٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعینات کوکیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسرکے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن سے15نومبرکو پولنگ بکس لے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبرکو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس کو شرپسند عناصراٹھا کرلے گئے تھے کس کے نتیجے میں الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔