
پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف کی سال دو ہزار بیس میں پچاس ٹی ٹوینٹی وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ حارث روف اس سال سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ حارث روف کیلنڈر سال میں پچاس وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر ہیں۔
اس سے قبل وہاب ریاض نے گزشتہ سال ساٹھ وکٹیں لی تھیں۔ دو ہزار بارہ میں سہیل تنویر نے پچپن اور یاسر عرفات نے باون وکٹیں لی تھیں۔