منگل - 31 جنوری - 2023

حارث رؤف کے پاکستان اسکواڈ کاحصہ بننے پرخوشی ہوئی، عاطف رانا

حارث رؤف کے پاکستان اسکواڈ کاحصہ بننے پرخوشی ہوئی، عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر کے کھلاڑی حارث رؤف کے پاکستان اسکواڈ کا ایک بار پھرحصہ بننے پرخوشی ہوئی ہے ۔

سی ای او لاہورقلندرز رانا عاطف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حارث رؤف پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے خوابوں کی تعبیر ہے، حارث رؤف کے سفر سے خوشی ہو رہی ہے، وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

عاطف رانا نے کہا ہے کہ بنگلادیشں کے خلاف ڈیبیو، سینٹرل کانٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹگری میں آنا، اب انگلینڈ جانا قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ حارث رؤف کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھے گا، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے مزید کھلاڑی قومی ٹیم میں آنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام جس مقصد کے لیے بنایا گیا، اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔