منگل - 31 جنوری - 2023
حج 2020 کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرغور جاری ہے.ترجمان وزارت صحت سعودی عرب

حج 2020 کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرغور جاری ہے.ترجمان وزارت صحت سعودی عرب

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ’حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا‘۔

(جدہ)فہدرفیق کھوکھر
ترجمان صحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیے گے تاکہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اخیتار کی جاسکیں۔
ترجمان صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ ’ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہیں جس پر سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ‘ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہر حوالےسے معاشرے کو تمام حالات و معاملات سے مکمل طور پر باخبر رکھیں اور انہیں مکمل شفافیت سے تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال آگاہ کرتے رہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ کورونا وائرس سے متعلق اختیار کی جانے والی تمام حکمت عملی کے بارے میں ماضی میں وزارت صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے معاملات آپ واضح طور پر دیکھ چکے ہیں
حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوال پر ترجمان صحت کا کہنا تھا کہ’ جیسا کہ ماضی میں مختلف موقعوں پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے تمام پہلوں پر غور کرکے فیصلہ کیا جاتا رہا اس باربھی ایسا ہی کیاجائے گا، اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ سعودی عرب اور اسکی قیادت و عوام اور تمام ادارے ہمیشہ سے ہی حرمین شریفین اور ضیوف الرحمان و معتمرین و زائرین مسجد الحرام کی خدمت اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں‘۔
ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ ’ تمام ادارے عوام الناس کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے(حج ) اس حوالے سے موضوع پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جس میں تمام پہلوں کو باریک بینی سے جانچا جائے گا اس کے بعد ہی لوگوں کے بہترین مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیاجائے گا جس میں تمام پہلوں کو مدنظر رکھا گیا ہو‘۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔