پیر - 6 فروری - 2023

حکومتی معاشی ٹیم کے سخت فیصلوں نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر



فیصل آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم کے سخت فیصلوں نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے، آج تمام ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز اپنی پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہی ہیں، یہ سب تحریک انصاف کی حکومت نے صرف دو سال میں کیا ہے جو کہ لوگوں کو 1 کروڑ نوکریوں کی تکیل کی طرف پہلا قدم ہے۔ وہ بدھ کی سہ پہر فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ایکسپورٹرز، ٹیکسٹائل مینو فیکچر رز، کاروباری افراد اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیں ورثے میں ہمیں صرف چند ہفتوں کے فارن ریزو دیے تھے جس کی وجہ سے عالمی ادار و ں نے ہماری معیشت کو ڈاؤن گریڈ کر دیا تھا، ہم نے معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے سخت فیصلے کیے، ڈالر کو اوپن کارکیٹ پر چھوڑا جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی حکومت کو قیمتی زر مبادلہ بھجوایا، برآمدات کو کم کیا اور درآمدات کو بڑھا کر 20 ارب ڈالر کے خسارے کو ختم کیا، آج فٹیف اور بین الاقوامی ادارے ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال ہم نے کوئی قرضہ نہیں لیا۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے جبکہ ہم ہر سال 10 ارب ڈالر کے گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضے بھی واپس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اپنے غریب ملک کو بچانے کیلئے بر وقت اور متواز ن فیصلے کیے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے صنعتی اداروں کو آسان شرائط پر کم شرح سود پر قرضے دیے اور چھوٹے تاجروں کے 3 ماہ کے بجلی کے بل بھی حکومت نے ادا کیے جس کے نتیجے میں آج جبکہ پوری دنیا کی معیشت 4.5 فیصد کے حساب سے سکڑ رہی ہے، ہماری معیشت بہتر ی کی جانب گامز ن ہے۔ ساری دنیا کی برآمدات کم ہو رہی ہیں اور ہماری بڑھ رہی ہیں یہ سب وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آر گنا ئز یشن نے ہمیں دنیا کے ان 7 ممالک میں شمار کیا ہے جنہوں نے کووڈ کا بہترین مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار گزشتہ سال صنعتکاروں کو 242 ارب روپے ریفنڈ دیے جبکہ اس سال 148 ارب روپے ریفنڈ کر چکے ہیں۔ 15 سے 20 ہزار مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جبکہ آنے والے دنوں میں مختلف مراحل میں صنعتوں میں استعمال ہونے والے تمام خام مال کو زیرو ریٹ پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں نہ صرف آٹو موبیل، گاڑیوں کی سیل میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کنسٹرکشن بھی بڑھ رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں مستقبل میں مختلف سیکٹرز میں مزید بہتری آئے گی۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔