بدھ - 1 فروری - 2023

حکومتی نااہلی سے پاکستان میں دواﺅں کی قلت کا خدشہ

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں دواﺅں کی قلت کا خدشہ ہے۔

حکومت کی جانب سے مافیا کا شور مچانے سے قبل ہی دوائیاں بنانے والوں نے وارننگ جاری کردی اورحکومتی نااہلی بے نقاب کردی۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے ایک اخباری اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ “وبا کے اس دور میں ادویہ سازکمپنیوں کی بھرپورکوشش رہی ہے کہ کسی قسم کی دواؤں کی قلت نہ ہو لیکن حکومت کی جانب سے خام مال کی درآمدی پالیسی میں غیر ضروری تاخیراورعدم فیصلہ سازی کی وجہ سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے خام مال کی درآمد تعطل کا شکارہے۔

خیال رہے کورونا کے باعث پاکستان بھرمیں ہنگامی صورتحال ہے۔ ہزاروں مریضوں اوراموات نے محکمہ صحت اورفارماسیوٹیکل کمپنیوں پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔ کئی ادویات قلت کی وجہ سے کئی گنا مہنگی ہو چکی ہیں اوراگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو قوم کو مزید مشکلات کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔