اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران حکومتی پیپرز میں کی جانے والی بینکوں کی سرمایہ کاری پر ٹیکس وصولی میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران حکومتی پیپرز (ڈیٹ انویسٹمنٹ) میں کی جانے والی بینکوں کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس محصولات کا حجم 4.147 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2.25 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومتی پیپرز میں بینکوں کی سرمایہ کاری سے حاصل منافع پر ٹیکس محصولات میں 1.897 ارب روپے یعنی 85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔