پیر - 6 فروری - 2023

حکومت جنوری تک کی مہمان ہے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےگلگت بلتستان کاکیس عوام کےسامنےلیکرجائیں گے۔

گلگت میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، الیکشن میں واضح اکثریت نے ہمارا ساتھ دیا، عوام ووٹ کے تحفظ کی جدوجہد تک ہمارے ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنرڈھٹائی سےٹی وی پرکہہ رہےہیں کہ انتخابات شفاف تھے، الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوارکوبھی الیکشن مہم کاحصہ نہیں بننےدیا،ہم پہلےدن سےکہہ رہےہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کاالیکشن ونگ ہے، آرٹی ایس کابہانہ بھی نہیں مگرپتہ انہیں ہمیں فائنل رزلٹ دینےمیں کیوں تاخیرکی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہرآزادامیدوارکےپاس جاکرکہہ رہےہیں کہ تم وزیراعلیٰ بنوگے،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلو،یہ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔