پیر - 3 اکتوبر - 2022

حکومت صرف سورہی ہے، بچے واپس لانے کا پلان بتائیں ,چین میں پھنسے طلباء کے والدین کی دہائی۔بیورو چیف اسلام آباد ولید بن مشتاق کی رپورٹ

( بیورو چیف اسلام آباد ولید بن مشتاق ) حکومت صرف سورہی ہے، بچے واپس لانے کا پلان بتائیں ، ہمارے بچے ہمارا اثاثہ ہیں ، چینی میں پھنسے طلباء کے والدین کی دہائی ، حکومتی ٹیم مطمئن کرنے کی تمام کوششیں بے سود ، والدین اب دیدہ ہوگئے منت سماجت کرتے رہے ، والدین نے اپنے بچوں کی وطن واپسی کیلئے تین روزکی مہلت دیتے ہوئے دھرنے کا اعلان کر دیا۔۔ کرونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین کا اسلام آباد میں احتجاج ۔ والدین دہائی دیتے رہے کہ چین کے شہرووہاں میں پھنسے ہمارے بچوں کو واپس لایا جائے ۔۔اسلام آباد کے پی اوایف کالج میں چین میں پھنسے طلباء کے والدین کوبریفنگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا معاون خصوصی ظفرمرزا اورزلفی بخاری ؎قریب میں پہنچے۔۔ والدین اپنے بچوں سے متعلق پوچھتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔۔احتجاج کرتے والدین کا کہنا تھاکہ حکومتی رویہ ابتداء سے ہی افسوس ناک تھا بچوں کی واپسی کا پلان دیا جائے جو ہمارا کل اثاثہ ہیں ۔ظفرمرزا نے والدین کومطمئن کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کوواطن واپس لانے کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہیں یہ سنتے ہی ہال میں ایک بار پھراحتجاج شروع ہوگیا ، والدین نعرے بازی کرتے ہوئے دوبارہ اسٹیج پرچڑھ گئے ۔ معاون خصوصی ظفرمرزا معاملہ کابینہ میں اٹھانے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے ،،والدین نے سکول کے باہر بھی شدید احتجاج کیا ،،،سراپا احتجاج والدین نے حکومت کوتین روزمیں جگرگوشے واپس نہ آنے پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔