اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ حکومت نے حویلیاں ، تھاکوٹ ، ملتان اور سکھر کے راستوں پر کام کی تکمیل کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔اس ضمن میں وفاقی وزیر مراد سعید نے بتایا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور حکومت نے مغربی روٹ کے ایک حصے کے طور پر ڈی آئی خان-ژوب روڈ کی منظوری دے دی ہے