اتوار - 2 اکتوبر - 2022

حکومت پنجاب نے جعلی اور نقصان دہ کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب نے جعلی اور نقصان دہ کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیرمعیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنیوالے مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا  کہنا تھا کہ سابق حکومتیں سوتی رہیں اور جعلسازی کے ذریعے عوام لُٹتے رہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ غیر معیاری کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والے عوام کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔