جمعرات - 2 فروری - 2023

حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں تقریبات پرپابندی عائد کردی

 حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندرتقریبات پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی  بیاہ اور دیگرتقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پرہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پرتقریبات میں بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کرنا لازم ہوگا اورتقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہرکے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔