اتوار - 2 اکتوبر - 2022

خطرناک کورونا وائرس نے گلگت بلتستان میں مسیحا کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔گلگت میں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والا ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہو گیا ۔

ولید بن مشتاق ۔۔۔اسلام آباد ۔۔۔
کورونا وائرس سے دوسروں کو بچانے والا اپنی ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔گلگت بلتسان کے علاقہ جگلوٹ میں زائرین کی سکریننگ اور آئیسولیشن وارڈ میں خدمات پر مامور نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے ۔ڈاکٹر اسامہ ریاض گزشتہ دو روز سے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج تھا۔ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کورونا وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہا رگیا ۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ ڈاکٹر اسامہ پر میڈیکل بورڈ بھی بٹھایا گیا تھا ۔ اسامہ ریاض کی موت پر دلی دکھ اور صدمہ ہے ۔ ڈاکٹر اسامہ کو قومی ہیرو ڈکلئیر کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو اپنی بساط کے مطابق سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت سے بھی مدد مانگ طلب کی ہے ۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صوبہ بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہرہ قراقرم کو بھی کوہستان کے مقام پر بند کردیا ہے ۔ آج سے بین الاضلاعی زمینی رابطے بھی بند کیے جائیں گے ۔ گلگت بلتستان کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔