منگل - 4 اکتوبر - 2022

خوبصورت پاکستان:ہزارہ ڈویژن کی حسین وادیوں شوگراں ناران میں جاری انٹرنیشنل ہیلی سکی مقابلے اختتام پذیر۔ مقابلوں میں دنیا کے 11 ممالک سے 60 غیرملکی اسکیئرز اور اعلی حکام نے شرکت کی

(ولید بن مشتاق بیورو چیف  "ڈیلی ویب ڈیسک”اسلام آباد)
ھزارہ ڈویژن کی حسین وادیوں شوگراں ناران میں جاری انٹرنیشنل ہیلی سکی مقابلے اختتام پذیر۔ مقابلوں میں دنیا کے 11 ممالک سے 60 غیرملکی اسکیئرز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ہیلی سکی مقابلے 16 تا 22 فروری ھزارہ ڈویژن کی حسین وادیوں شوگراں اور ناران میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں کا انعقاد افنٹی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کیا گیا۔ مہم جوئی پر مبنی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی اور سیاحت کا فروغ تھا۔ ایونٹ میں دنیا کے 11 ممالک سے 60 غیرملکی اسکیئرز، اعلی حکام نے مقابلوں میں شرکت کی۔ا یونٹ میں آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ، امریکا کے شہری شریک ہوئے۔ سپین اور اٹلی کے سابق وزرائے اعظم ہیلی سکی سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل تھے۔ ہیلی سکی کیلئے سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ اور برطانوی کھلاڑی، کرکٹر ڈیوڈ گاور موجود تھے۔ہیلی سکی کیلئے آنے والے گروپ کے ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ۔ گروپ نے آئی ایس پی آر کا دورہ بھی کیا جہاں اُنہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ملک میں دہشتگردی کیخلاف کامیاب کاوشوں سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان میں کھیل و سیاحت کیلئے بہترین ماحول پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔