منگل - 4 اکتوبر - 2022
dwd-r.editor
تحریر : ولید بن مشتاق مغل۔۔ ریزیڈنٹ ایڈیٹر پاکستان

خود پہ آئی تو پتہ چلا درد کیا ہوتا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس پھیلا تومودی کو سارک تنظیم یاد آگئی۔

خود پہ آئی تو پتہ چلا درد کیا ہوتا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس پھیلا تومودی کو سارک تنظیم یاد آگئی۔
پاکستان علاقائی امن و استحکام کا پرچار، جنوبی ایشیاءعلاقائی تعاون تنظیم ، سارک کی اہمیت اُجاگر کرتا رہا۔ بھارت تنظیم کو کمزور،پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم سے 19ویں سارک اجلاس کوملتوی کروانے میں لگا رہا ۔آج جب بھارت جموں و کشمیر پر قابض ، کرفیو اور لاک ڈاﺅن سے مظلوم کشمیریوں پر زمین تنگ کرچکا،اپنی ہی اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم ،کشمیریوں سمیت مسلمانوں پرانسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا مرتکب ،دنیا سے ہزیمت کا شکار اور کوروناوائرس سے خائف ہے تو اُسے سارک تنظیم یاد آگئی ۔بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کیساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے نہ صرف سارک تنظیم کی اہمیت کو تسلیم کیا بلکہ ویڈیو کانفرنس کی درخواست کی ۔۔یہ پاکستانی موقف کی واضح فتح ثابت ہوئی ۔۔بھارت درخواست پر پاکستان نے پھر ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سطح پرشرکت پر رضا مندی ظاہر کی۔۔یوں بھارت کو پھر بدترین شکست اور پاکستان کو علاقائی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی ملی ۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 5 کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔۔بھارت کے5اگست کے غیر آئینی ، غیر قانونی ، یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی محاصرے میں ہے ، کرفیو ،لاک ڈاﺅن کے باعث 80لاکھ کشمیر ی قید ، طبی سہولیات ناپید، ہسپتال تک رسائی نہیں ۔۔ایسے میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس پھیلنے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔۔آج دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاو ن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔یوں عالمی برادری خاص کر عالمی ادارہ صحت کوخطرناک صورتحال کا نوٹس لینا ہو گا۔۔

یہ بھی چیک کریں

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ پاکستان بھر کے چینلز کی میڈیا ٹیمیں موٹر وے پہنچی پوئی ہیں۔ پروگرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔