منگل - 4 اکتوبر - 2022

دمام:امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد کی دمام آمد.پروقار دعوت وعشائیہ کا اہتمام.ناظم علی عطاری کی رپورٹ

دمام ( ناظم علی عطاری ) عالم اسلام کی معروف شخصیت ، بے شمار دینی کتابوں کے مصنف ڈائریکٹر ادارہ دارالسلام و امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد کی دمام آمد پر پروفیسر احسان اللہ بھٹی کی خصوصی دعوت پر بکی ریسٹورنٹ کے مالک ملک اسلم کی جانب سے پر وقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی اور دینی شخصیت پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری تھے عشائیہ کی تقریب میں ترجمان محکمہ الخبر شیخ مولانامنیر احمد قمر اور دیگر کمیونٹی کی اہم شخصیات نےشرکت کی ۔
بعد ازاں ندیم اختر چوہدری اور پروفیسر احسان اللہ بھٹی نے مکتبہ دارالسلام الخبر کا دورہ کیا جہاں مولانا عبدالمالک مجاہد نے محبت سے استقبال کیا۔
ندیم اختر چوہدری اور پروفیسر احسان اللہ بھٹی نے مولانا عبدالمالک مجاہد کی علمی و تحقیقی و تصنیفی خدمات کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالمالک مجاہد کی دین کے لیے بے لوث خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ کے کرم سے ہزاروں لوگ ان کی کتابوں کا مطالعہ کر کے حقیقی اسلام سے روشناس ہوئے مولانا عبدالمالک مجاہد کی دین کے لیے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ندیم اختر چوہدری نے یادگار ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔