اتوار - 2 اکتوبر - 2022

دمام :الجبیل وادی میں گزشتہ روز حادثے کے شکار افراد کی میتیں‌پاکستان بھیجنے کی کوششیں شروع.

الجبیل ۔۔نورالحسن گجر سے ۔

دمام کے قریب الجبیل وادی رائل کمشن میں ٹریفک حادثہ چھ پاکستانی مزدوروں سے بھری گاڑی پل سے نیچے جا گری تمام افراد جان بحق ..

الجبیل رائل کمیشن میں پیشن آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سےتین مستری اور تین مزدور شامل تھے جو کام کے سلسلہ میں گھر سے کام پہ جا رہے تھے۔جا ں بحق افراد میں تین کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں دو سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے ایک کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی جو ایک ہفتہ قبل چھٹی کاٹ کے واپس آیا تھا جبکہ ایک بورے والا وہاڑی سے تھا جو ایک ہفتے پہلے روزگار کے سلسلہ میں آیا تھا جبکہ ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور ایک پشاور کا رہائشی تھا ۔جن کی میتیں رائل کمیشن ہسپتال میں رکھی گی اور میتیں پاکستان بھجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپکے تحت کوشش شروع کردی ہیں.

تفصیلی ویڈیو سما نیوز

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔