منگل - 4 اکتوبر - 2022

دمام :محترمہ جویریہ اسد کااعزاز ، بےلوث پارٹی ورکر کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سیکریٹری ویمن ونگ ایسٹرن ریجن مقرر کئے جانے کا با ضا بطہ نوٹیفیکیشن جاری ،

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ویمن ونگ کے لئے پاکستان تحریک انصاف دمام  کی طرف سے محترمہ جویریہ اسد کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفیکیشن  مختیار علی خٹک جنرل سیکریٹری تحریک انصاف دمام کی طرف سے جاری کیا گیا جس میں پارٹی ذمہ داران کی تائید اور توثیق بھی شامل ہے ۔جویریہ اسد کو انکے حلقہ کے احباب جن میں سوشل میڈیا،سیاست،اور صحافت شامل ہیں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

جہاں جویریہ اسد کی پارٹی کے لئے پر خلوص اور بے لوث خدمات کا ذکر ہو رہا ہے وہیں پارٹی ذمہ داران کی قدر شناسی اور ورکر کی حوصلہ افزائی کی روایت  کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔۔سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی ان کی سماجی ،سیاسی اور صحافتی و ادبی خدمات سے بخوبی آگاہ ہے۔

ڈیلی ویب ڈیسک” کی طرف سے محترمہ جویریہ اسد جیسی مرنجاں مرنج شخصیت کا تعارف اپنے پیجز میں شامل کرنا ایک اعزاز کی بات اور سیلف میڈ لوگوں کے لئے سپیس فراہم کرنا  ترغیب کی روایت ہے۔”

جویریہ اسد نے 2011 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خواتین ونگ ایسٹرن ریجن کی جنرل سکریٹری منتخب ہوئی تھیں۔ 2013 کے انتخابات میں پارٹی کے ویژن کی حمایت میں ممبرشپ ڈرائیو اور فنڈ ریزرز کے ذریعے کافی تندہی سے کام کیا۔ یہ ونگ سعودیہ عربیہ کا سب سے سرگرم ویمن ونگ تھا اور تحریک انصاف کے اعلی عہدیداروں نے اس ونگ کی کوششوں کو بے حد سراہا۔ اس ونگ نے بہت سے معاشرتی اجتماعات کا انعقاد کیا جہاں خواتین اور بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے کچھ مفید اور معلوماتی سیمینار اور ورکشاپس منعقد کئے گئے۔
2013 کے انتخابات کے بعد انھوں نے کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا لیکن کمیونٹی کی خدمت جاری رکھی اور ایلیٹ کلب سعودی عرب کے نام سے اپنا ایک سماجی اور کاروباری کلب شروع کیا جہاں انھوں نےکاروباری خواتین کو ان کے کاوربار کے فروغ اور گھریلو خواتین اور بچوں کی خود اعتمادی کو اجاگر کرنے میں مدد کی۔
2018 میں پورے سعودی عرب سے خواتین اور بچوں کی تحریری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اپنے کلب میگزین؛الیٹین ٹائمز لانچ کیا۔ ان کے کلب نے خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے ایک بین الاقوامی تنظیم ، ’connected Women‘ کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے۔
پچھلے چھ ماہ سے میڈیا نمائندے کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جس میں مقامی سماجی اورسعودی عرب میں کمیونٹی کے پروگرامز کی رپورٹس نیز مختلف اخبارات کے لئے انگریزی اور اردو میں بلاگ اور ادارتی تحریریں شامل ہیں۔پچھلے دو سالوں سے پاکستان کے ادارے ریڈ پاکستان سے ایونٹ اور انفارمیشن سیکریٹری کی حیثّیت سےوابستہ ہیں جس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینے اور پاکستان میں ایک لاکھ لائبریریز کا قیام ہے

پاکستان تحرک انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کا عکس

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔