اتوار - 2 اکتوبر - 2022
فوٹو:اے پی پی

دنیا بھر کے کئی ملکوں میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک 33980افراد ہلاک اور 704000 متاثر ہوئے ہیں

یویارک/پیرس/بیجنگ ۔  (اے پی پی) دنیا بھر کے کئی ملکوں میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک 33980افراد ہلاک اور 704000 متاثر ہوئے ہیں، مہلک کورونا وائرس سے اس وقت تک 151766افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ برطانوی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کووڈ 19 وائرس سے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 722289 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 151901 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 142106 جبکہ 4767 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اٹلی 97689 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پے ہے، ملک میں 13030 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 82122 اور 75583 صحتیاب ہوئے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس کے 80110 متاثرین اور14709 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جرمنی میں 62095 متاثرین کی تعداد 9211 ہے اور اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔ فرانس میں 40723 متاثرین اور 7226 صحتیاب ہوئے ہیں۔ ایران میں 38309 متاثرین جبکہ 12391 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے برطانیہ میں 19784 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 151 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس کے 14829 متاثرین میں 1595 صحتیاب ہوئے ہیں۔ نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے 10930 متاثرین میں سے 252 صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے 107 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ یورپی ملک فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 292 اموات سامنے آئی ہیں جس سے ملک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2606 ہو گئی ہے۔ فرانس کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پانچوں نمبر پر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔