منگل - 4 اکتوبر - 2022

ذرائع مسلم لیگ ن ۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کا اعلان ۔ آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔

اسلام آباد ۔۔(ولید بن مشتاق )مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف آج اتوار کی صبح 5 بجے وطن واپس پہنچیں گے ۔ شہباز شریف نے کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر وطن پاکستان واپسی کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا اگلے ہفتے آپریشن ہونا ہے تاہم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی ہےکہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وطن پہنچیں۔نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہےکہ وہ آئندہ ہفتہ ان کی ہارٹ سرجری کیلئے نہ رکیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف اتوار کی صبح 5 بجےپی آئی اے کی پروز پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ شہباز شریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ21 مارچ کو شام 4 بجکر 40 منٹ پر ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد اعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہوائی اڈے آنے سے روک دیا ہے ۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکنان احتیاطی طبی ہدایات پر سختی سے کاربند رہیں اور ایئر پورٹ پر انکا استقبال کرنے نہ آئیں ۔۔واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے وطن واپسی سے قبل اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وہ وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔