منگل - 4 اکتوبر - 2022

رحیم یارخان:دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب،مہمان خصوصی زوبیہ مدثر.بلال حبیب کی رپورٹ

رحیم یار خان( نمائندہ خصوصی بلال حبیب سے) خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے دارالامان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر تھیں۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق عطا کئے ہیں، عورت کو کو عزت اور مرتبہ اسلام نے دیا ہے وہ کسی دوسرے مذاہب میں خواتین کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کےلئے خواتین کو میدان عمل میں آنا ہو گا جس کےلئے حکومت خواتین کو جائے ملازمت سمیت ہر مقام پر بھر پور تحفظ کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے دارلامان میں مقیم خواتین کو حکومت کی جانب سے تحفظ نسواں بل سمیت دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔