اتوار - 2 اکتوبر - 2022

رحیم یار خان:بارشوں اور نہری شگافوں سے پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کمیٹیوں کی تشکیل.سربراہان اسسٹنٹ کمشنرز ہونگے

رحیم یار خان( نمائندہ خصوصی بلال حبیب سے) تیز طوفانی بارشوں اور نہروں میں شگاف پڑنے کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کےلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی۔جس میں محکمہ زراعت، انہار اور مال کے افسران شامل ہوں گے، کمیٹیاں فوری طور پر تیز طوفانی بارشوں اور نہروں میں شگاف کے باعث فصلوں کے پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ مرتب کریںگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چک142پی منٹھار صادق برانچ نہر میں پڑنے والے شگاف پر جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔تیز طوفانی بارش کے باعث صادق برانچ نہر میں درخت گرنے کی وجہ دے20فٹ چوڑا شگاف ہو گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔شگاف پورا کرنے کےلئے محکمہ انہار، ریونیواور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بروقت بھاری مشینری اور افرادی قوت کے ہمراہ کارروائی کا آغاز کر دیا،بروقت امدادی کام شروع ہونے سے پانی کو نزدیکی آبادیوں میں پہنچنے نہیں دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے صادق برانچ نہر میں شگاف کے باعث متاثر ہونے والے نزدیکی چکوک کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جبکہ خانپور میں آب حیات نہر میں شگاف کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر موقع پر پہنچے اور شگاف کو مکمل کرنے کےلئے امدادی کاموں کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ تیز طوفانی بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز بارشوں اور نہروں میں شگاف کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کےلئے تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں صوبائی حکومت سے مکمل رابطہ میں ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔