اتوار - 2 اکتوبر - 2022
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم

رحیم یار خان:تبدیلی سرکار کا ہر ایک کنٹینر قول جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو رہا ہےپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم.بیوروچیف بلال حبیب کی رپورٹ

 رحیم یار خان۔ (بلال حبیب سے ) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ شیخ بھوک وافلاس سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن نااہل و نالائق حکمران ٹولہ ارکان اسمبلی کے ضمیر خریدنے کی کوششوں میں لگے ہیں تبدیلی سرکار کا ہر ایک کنٹینر قول جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو رہا ہے پی ٹی ائی ایم ایف سرکار دراصل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب میں کامیاب دورہ سے گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے اس لئے تبدیلی سرکار اپنی ڈوپتی کشتی کو بچانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لے رہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں طلبہ، مزدوروں، سول سوسائیٹی، معاشی ماہرین، خواتین وکلاء رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں عوام چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہر جگہ پر والہانہ استقبال کر رہی ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے بعد ساہیوال ڈویژن کا دورہ کرنا ہے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جا کر عوام سے ملنا ہے اس وقت حکمرانوں کی اصل گھبراہٹ سامنے آئے گی بد زبان وزرا کی بد زبانیاں اسی بات کا پیش خیمہ ہے لیکن گولیاں جیالوں کا راستہ نہیں روک سکیں تو ان جاہلوں کی بدزبانیاں کیا روکیں گی مزید کہا کہ 19 ماہ ہو گئے ہیں اس حکومت کو لیکن ابھی تک عوام کو اس حکومت سے کوئی ریلیف نہیں ملا اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گرنے سے سعودی عرب کی سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے لیکن پاکستان میں حکومت اسی تیل سے اربوں ڈالر کما رہی ہے پر عوام بھوکی مر رہی ہے کیونکہ مہنگائی کا پورا زور عام آدمی برداشت کر رہا ہے بلاول بھٹو زرداری اس وقت عوام کے مسیحا بن کر موجودہ ظالم و جابر حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کر چکے ہیں عوام اب صرف یہی چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہوں اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر ملک و قوم کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں اس لئے عوامی طاقت کے آگے سرنگوں ہو کر اب تبدیلی سرکار کو ایوان اقتدار کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہوگا

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔