پیر - 3 اکتوبر - 2022
ڈی پی اورحیم یار خاں -کھلی کچہری میں مسائل سنتے ہوئے

رحیم یار خان:مجرمان کو نہیں چھوڑیں گے، عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف برسرے پیکار ہیں.ڈی پی او رحیم یار خاں منتظر مہدی کا کھلی کچہری سے خطاب

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی بلال حبیب) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے مجرمان کو نہیں چھوڑیں گے، عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف برسرے پیکار ہیں۔ ماہ فروری میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی۔ پولیس نے 1203 ملزمان کو گرفتار کیا 01 کروڑ 73لاکھ 50 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر تھانے، چوکی اور پولیس دفاتر میں میرٹ کی پالیسی رائج ہے کسی بھی شہری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اس سلسلہ میں تمام سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز اور اہلکار پالیسی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس سلسلہ میں اگر کسی کو شکایت ہوتی ہے تو میں خود اور ایس پی انوسٹی گیشن ہر معاملہ میں عوام کو اطمنان بخش رسپانس دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں عوام کی ذمہ داری کے کہ وہ سچ کو ترجیح دیں تاکہ پولیس بے الجھنے کی بجائے اپنے متعلق کام کو بروقت نمٹائے اور کسی سے زیادتی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملزمان عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں پولیس انہیں ڈھونڈ نکالتی ہے اور انہیں کسی صورت کھلا نہیں رہنے دیں گے اور ان کی منزل جیل ان کا مقدر ہو گی۔ پولیس ہمہ وقت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سرے پیکار ہے۔ انہوں نے ماہ فروری کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے 01 کروڑ 73لاکھ 50 ہزار کا مال مسروقہ برآمد اور اس سلسلہ میں 09 گینگز، 1203 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 69 ملزمان کو دو کلاشن کوف، تین رائفلز، سات بندوقیں، ایک ریوالور، اڑتیس موزر و پسٹل، اٹھارہ کاربینز برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 32 کلو 690 گرام چرس، 20 گرام ہیروئن، 2622 بوتل شراب، 28 لیٹر لہن، 27 کلو 830 گرام بھنگ، 22 چالو بھٹی شراب برآمد کر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اس دوران دو پولیس مقابلے ہوئے جس میں دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیٹگری اے 52، بی کیٹگری کے 400 اشتہاری ملزمان اور 60 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
رحیم یارخان: ڈی پی او منتظر مہدی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔