منگل - 4 اکتوبر - 2022

رحیم یار خان:مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر  اور جنرل  تاجران کو متحد کر کے انجمن تاجران کو فعال بنانے میں کامیاب رہیں گے ..چئرمین انجمن تاجران چوہدری محمد بوٹا

رحیم یارخان (بلال حبیب سے ) چئیرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ، بانو بازار اور پھول مارکیٹ چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر چوہدری عبدالراؤف مختار اور جنرل سیکرٹری میاں عبدالسلام تاجران کو متحد کر کے انجمن تاجران کو فعال بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ ایف بی آر کے معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاجران اور اداروں کے درمیان بہترین ریلیشن شپ قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر چوہدری عبدالراؤف مختار اور جنرل سیکرٹری میاں عبدالسلام کے انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے تمام ممبران نے مردم شناسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے درست انتخاب کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے، نو منخب صدر و جنرل سیکرٹری خداد صلاحیتوں اور اعلی اوصاف کے مالک ہیں جن میں یہ صفت ہے کہ وہ شہر کے تمام تاجران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے، متحد کرکے انجمن تاجران کا فعال کردار سامنے لاسکتے ہیں وہ امید کرتے ہیں کہ ہر دو شخصیات FBR سے متعلق تاجران کے مسائل میں بہتر انداز میں حل کر لیں گے اور تاجران کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ گزشتہ ادوار کی طرح ہر قومی پکار پر پہلے سے بھی بہتر رسپانس دیں گے اور قوم کی ہر مشکل گھڑی میں قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قوم مشکل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرٰیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے اعتماد سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ نو منخب صدر و جنرل سیکرٹری تاجران اور اداروں کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کریں گے اور شہر میں عوامی مسائل کے حل کو بھی اپنے فورم سے حل کرانے کے لیے بھر پور کام کریں گے۔ چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہا کہ ہم قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں اور قومی سلامتی کے لیے جو بن پایا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
چوہدری محمد بوٹا طاہر گفتگو کر رہے ہیں

 

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔