پیر - 3 اکتوبر - 2022

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 86 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی) کے منافع میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں جولائی تا ستمبر 2019ءکے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے 582.3 ملین روپے منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے لئے کمپنی کا منافع 3124 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے منافع میں 2699 ملین روپے یعنی 86فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.47 روپے کے مقابلہ میں 4.29 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔