جمعرات - 2 فروری - 2023

رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپے میں ملکی برآمدات کے حجم میں8.48 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات



اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپے میں ملکی برآمدات کے حجم میں8.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران پاکستانی روپے میں قومی برآمدات کا حجم 28 لاکھ63 ہزار885 ملین روپے رہا تھا جبکہ رواں مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20 کے دوران برآمدات کا حجم 31 لاکھ6 ہزار723ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپے میں ملکی برآمدات میں 2 لاکھ 42 ہزار838 ملین روپے یعنی 8.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مئی 2020ء کے دوران برآمدات کی مالیت میں 26.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2020ء کے دوران دو لاکھ 23 ہزار536 ملین روپے کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران برآمدات کی مالیت3 لاکھ 5 ہزار303 ملین روپے رہی تھی۔ اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں 42.01فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2020ء کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار412 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔