اتوار - 2 اکتوبر - 2022

ریاض:سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے زیر اہتمام آٹھواں انٹر نیشنل ہاسپٹل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر.ناظم علی کی رپورٹ

ریاض ( ناظم علی ) سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کے زیر اہتمام آٹھواں انٹر ہاسپٹل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جس میں 10 بڑے ہسپتالوں کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل نیشنل گارڈ ہاسپٹل اور کنگ فہد ہاسپٹل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا
میچ کی پہلی انیگز میں مقررہ 10 اوورز میں نیشنل گارڈ کی ٹیم نے 163 رنز بنائے جس کے تعاقب میں کنگ فہد کی ٹیم صرف 129 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور اس طرح شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے نیشنل گارڈ ہاسپٹل کی ٹیم نے فائنل جیت لیا فائنل میچ کو دیکھنے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور پاکستان آرمی کے اعلی افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گروانڈ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو نعروں کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے فائنل میچ کے مین آف دی میچ آف ڈاکٹر عمیر رہے جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ ڈاکٹر ماجد قرار پائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا صحت مند زندگی کے لیے کھیل ایک نہایت اہم سر گرمی ہے کھیل کے ذریعے آپ اپنی قدرتی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں مہمان خصوصی نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے کھیل کی سر گرمیوں کو فروغ دینے پر پوری مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن اور ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ آئندہ بھی دیار غیر میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ کھیل سے انسان کے اندر فرماں برداری تحمل مزاجی صبر قوت برداشت اور ٹیم ورک کی صلاحیت بڑھتی ہے انشاءاللہ کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنی تمام تر کوشیش بروئے کار لائیں گے تقریب کے آخر میں رنر اپ اور ونر اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈل ؛ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ سفیر پاکستان سمیت اعلی کارگردگی کے حامل افراد کو پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں شائقین کرکٹ اور معزز مہمانوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ دیار غیر میں کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔