جمعرات - 2 فروری - 2023
ریاض:پاکستانی ڈاکٹر محمد کامران کرونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس

ریاض:پاکستانی ڈاکٹر محمد کامران کرونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس

الریاض:(ملک فہد رفیق سے) پاکستانی ڈاکٹر محمد کامران کرونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ڈاکٹر کامران عرصہ دراز سے الریاض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے انکی وفات پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور کیمونٹی کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

ڈاکٹر کامران سرجیکل اسپیشلسٹ تھے جو سعودئ عرب کے شہر الریاض میں فرنٹ لاٸن سولجر کے طور پر کروانا کے خلاف اپنے خدمات سر انجام دے رہے تھے کچھ روز قبل وہ خود کرونا واٸرس کا شکار ہو گۓ جس پر ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ڈاکٹر کامران کی وفات پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کیمونٹی اراکین ،ڈاکٹرز میں سے ڈاکٹر ارشد اللہ خان ڈاکٹر کفایت اللہ سیاسی جماعتوں کے زمہ دران مسلم لیگ ن سے ملک محی دین ،چوہدری اکرم ،چوہدری شہباز ،ملک منظور اعوان اور پاکستان تحریک انصاف سے نویدشریف ، عبدالقیوم خان ، خواجہ عماد ،انجم اقبال وڑائچ ،چوہدری عنصر ،تنویر خان ،شاہین آفریدی ،چوہدری ناصر ،ملک عمران ،پاکستان پیپلز پارٹئ سے چوہدری تصور ،زمرد خان سیفی ،خالد گجر ،چوہدری شفیق ،محمد گجر ،آفتاب ترابی اور مسلم ق سے چوہدری اظہر وڑائچ ،سفیان گجر ، جماعت اسلامی سے نیاز احمدخان ،جے یو آئی سے خان صبور ،قاری شوکت اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سے چوہدری خالد رشید ،جدہ ویلفیر فورم سے بشیر خان سواتی ،میمن ویلفیر فورم سے طیب مسوانی ،سراج میمن ، کشمیر کیمونٹی سے وقاص عنایت ،راجہ شعمروز ،سردار اقبال ،معسود پوری ،راجہ پرویز ،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی پوری ٹیم چئیرمین جانگہر خان ،صدر نورالحسن گجر ، فہدرفیق کھوکھر اور وقار زمان کیانی نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں ہم انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے لیےدعا گو ہیں اللہ پاک انھیں جنت میں اعلی مقام عطا فرماہیںُ اور انکی فیملی کو جلد صحت یاب کریں ۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔