منگل - 4 اکتوبر - 2022

ریاض ،سعودی عرب: پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی گورنر الباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیزسے ملاقات

سعودی عرب ( بیورو چیف ناظم علی سعودی عرب ) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے گورنر الباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیزسے ملاقات کی۔ گورنر نے پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور الباحہ میں خوش آمدید کہا۔
بات چیت کے دوران باہمی اور مشترکہ مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر الباحہ نے پاکستانی قونصل جنرل کو صوبہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور شعبوں سے آگاہ کیا،
پاکستانی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی استقبال اور فراخدلی کے ساتھ مہمان نوازی پر گورنر الباحہ ریجن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے مختلف شعبوں میں البا حہ ریجن میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر ،گورنر نے خالد مجید کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ جبکہ خالد مجید نے بھی گورنر کو یادگار تحفہ پیش کیا۔
قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل شائیق احمد بھٹو اور قونصل ویلفیئر ماجد میمن بھی موجود تھے

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔