منگل - 4 اکتوبر - 2022

ریاض : سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم حلقہ فکر و فن کے عہدیدارن کا اہم اجلاس.ناظم علی بیورو چیف سعودی عرب

ریاض (ناظم علی. بیورو چیف سعودی عرب ) سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم حلقہ فکر و فن کے عہدیدارن کا اہم اجلاس فوڈ پیلس ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں فروری 2020 میں ہونے والے پروقار پروگرام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی یاد رہے کہ حلقہ فکر و فن کے زیر اہتمام پروگرام سفارتخانہ پاکستان ریاض کے چانسری ہال میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت حلقہ فکر و فن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کی جبکہ چیئرمین حلقہ فکر و فن شیخ سعید احمد نے خصوصی معاونت کی.
اجلاس میں جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق ؛ چوہدری سجاد ؛ ڈاکٹر محمود احمد باجوہ ؛ مخدوم امین تاجر ؛ سرور انقلابی ؛ طلحہ ظہیر ؛ اسلم چوہدری ؛ قاضی اسحاق میمن ؛ سیکرٹری اطلاعات و نشریات حلقہ فکروفن عابد شمعون چاند نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

یہ بھی چیک کریں

زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا -فانی بدایونی

اردو ادب میں خدائے سخن میر کے بعد جس شاعر کے یہاں سب سے زیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔