منگل - 4 اکتوبر - 2022

ریاض-سفیر پاکستان سعودی عرب راجہ علی اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اظہار تعزیت.کامران خان کی رپورت

یاض ۔کامران خان سے اظہار تعزیت۔سفیر پاکستان سعودی عرب راجہ علی اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے صدر پاک یوتھ فورم اور سابقہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب الریاض راجہ گل زیب کیانی کے تایا راجہ محمود اکبر کیانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تعزیتی پیغام میں تمام دوستوں نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم گل زیب کیانی کے خاندان کے بڑے بزرگوں میں سے تھے، انتہائی شفیق، محبت کرنے والے، علم و دین کے پیکر، جن سے ان کا ہمیشہ والہانہ محبت، دوستی، خلوص اور عقیدت وابسطہ رہی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشر عرصہ سعودی عرب میں گزارہ۔ ہمیشہ اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ہمیشہ تلقین کی۔ اپنے بیش بہا علم، افہام وتفہیم اور دیگر دینی تربیت سے فیض یاب کیا۔
اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔