جمعرات - 2 فروری - 2023

ریاض فتیانہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔

ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے طبی سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا،ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ یونیورسٹیزکو15جولائی کوکھولنے کے اقدام لائق تحسین ہیں،قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے سے ملاقات کا دبائو کم ہوجائے گا،قیدیوں کو مشقت کا معاوضہ دینا چاہیے ۔

ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے بلین سونامی ٹری کا منصوبہ متاثر ہوا ہے ،سائبر قانون خاصا کمزور ہے اس میں ترمیم کی جائیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔