اتوار - 2 اکتوبر - 2022

. ریاض . پی ٹی آئی ریاض سٹی کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا زبیر خان بلوچ کی رپورٹ

رپورٹ (زبیر خان بلوچ سغ)پی ٹی آئی ریاض سٹی کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں نو منتخب عہدیداروں اور ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم افضل بٹ نے ادا کیا ۔
نظامت کے فرائض عبداللہ ملک نے ادا کئے اور تمام ممبران کو خوش آمدید کہا ۔
اس کے بعد پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلا بات چیت ہوئی ۔ تمام آراکین نے اپنی آراء سے آگاہ کیا ۔ تقریب سے ساجد محمود مانگٹ ، سردار طلعت محمود ، قیصر شریف ، وسیم اختر تارڑ ، تاج محمد خان ، عالم خان ، زبیر بلوچ ، افضل بٹ اور پی ٹی آئی سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری عامر بشیر چوہدری نے اظہار خیال کیا
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے شبریز اختر سویہ صدر ریاض سٹی نے تمام ممبران سے عہد کیا کہ ہم ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے منشور کو آگے لے کر چلیں گے ۔ اس میں تمام ممبر شپ کوارڈینیٹر کی مشاورت شامل حال رہے گی ۔ شبریز اختر سویہ کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کو راضی کرنا ہمارا پہلا حدف ہے ۔ صدر ریاض سٹی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو بھی پارٹی ورکرز کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے
جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک نے الیکٹڈ باڈی ریاض سٹی کی طرف سے سب ممبران کا شکریہ ادا کیا
نائب صدر شاہنواز ہندل کا کہنا تھا کہ الیکٹڈ باڈی ریاض سٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے تو ہم سب اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔ نئے ونگز جلد سے جلد بنائے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب عامر بشیر چوہدری نے الیکٹڈ باڈی ریاض سٹی کو مبارکباد پیش کی اور کیک بھی کاٹا ۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔