پیر - 3 اکتوبر - 2022

ریلویزڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 ارب 43 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویزڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈرائی پورٹ پر سہولیات کی فراہمی کے لئے 28 کروڑ 58 لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے لئے 25 کروڑ 28 لاکھ، خانپور۔لودھرا سیکشن ٹریک کی بحالی کے لئے 16 کروڑ 53 لاکھ، لودھراں۔ملتان۔ خانیوال کے مختلف سیکشنز پر ریلوے سگنلز کی تنصیب کے لئے 50 کروڑ، 2010ءکے سیلاب سے متاثرہ املاک کے لئے 57 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔