ساہیوال(نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ "ن”ساہیوال کے ممبران کا مشاورتی اجلاس رانا زاہد کے گھر پر منعقد ہوا
موجودہ حالات میں پارٹی کے بیانیہ کو زور شور سے عوام الناس تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سینٹ الیکشن کی صورتحال اور پی ڈی ایم میں پارٹی موقف کی تائید کی گئی۔
رانا زاہد نے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا بیانیہ ہی نواز شریف کا بیانیہ ہے،
پی ڈی ایم میں دراڑوں کی خبریں صرف سازش ہیں
واضح رہے کہ رانا زاہد کی قیادت میں کام کرنے والی یہ ٹیم پی ایم ایل(ن) کی آفیشل ٹیم نہیں ہے بلکہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو اپنے طور پہ فروغ دینے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کوشاں ہے۔
مشاورتی اجلاس کے آخر میں شرکاء نے رانا زاہد کی پارٹی بارے خدمات اور خلوص کو سراہا اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا