پیر - 6 فروری - 2023

سعودی حکومت کامکہ مکرمہ کی تمام مساجد 21 جون سےدوبارہ نمازیوں کیلئےکھولنےکااعلان

یہ تمام مساجد کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی تھیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔سعودی وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مساجد میں نشانات لگا دیےگئے ہیں۔رضاکارمساجد میں داخل ہونے پرنمازیوں کوحفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی کو مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی مساجد کھول دی تھیں اور طے کر دیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔سعودی عرب میں کرونا کےڈیڑھ لاکھ سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوچکےہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والےافراد کی تعداد 1,184 تک پہنچ چکی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

Source link

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔