اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سعودی عرب:سوشل میڈیا پر وائرس کے جعلی علاج کی تدابیر پر یقین نا کریں.سعودی وزارت صحت

جدہ: سعودی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو بے ترتیب دواؤں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ہیلتھ ٹپس کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے بغیر تصدیق شدہ دوائیں استعمال کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا ہے کہ جب کوئی ویکسین دستیاب ہوگی تو اسے پوری دنیا میں عام کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کو اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لئے وزارت کی روزانہ   کی بنیاد پر کی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کورونا وائرس کے جڑی بوٹیوں کے علاج کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کو قابل افسوس قرار دیا۔ العلی نے بھی اس بیماری کے علاج کے مختلف طریقوں پر بے بنیاد اور غیر سائنسی دعوؤں کی مذمت کی۔ انہوں نے  کہا کہ یہ دعویٰ کرنے کا حق  انکو کس نے  دیا؟ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی ان جھوٹوں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین تیار کرنے کے لئے درکار تحقیق میں "مہینوں یا ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔”

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔