منگل - 4 اکتوبر - 2022

.سعودی عرب میں کسی پاکستانی کو تنگ نہیں کیا جا رہا صرف غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔۔پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہرمحمود اشرفی .اسلام آباد سے بیورو چیف ولید بن مشتاق کی رپورٹ

بیورو چیف اسلام آباد ولید بن مشتاق …پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہرمحمود اشرفی کہتے ہیں سعودی عرب میں کسی پاکستانی کو تنگ نہیں کیا جا رہا صرف غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ۔دوست ممالک کے سربراہان کے آنے سے عرب ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونگے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہرمحمود اشرفی نے بتایا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کودنیا بھر پذیرائی مل رہی ہے ۔۔ ہندوستان کشمیرسے کرفیونہیں اٹھاتا تومسلمان ممالک بھارت سے تعلقات ختم کریں۔ سعودی عرب میں کسی پاکستانی کو تنگ نہیں کیا جا رہا ۔صرف غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ بہترین سلوک کیا جا رہا ہے ۔ صرف وہ افراد جو غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کی جا رہی جو کہ ایک اچھا اقدام ہیں ۔ نہیں چاہتے کہ کسی فرد واحد کا کوئی غیر قانونی قدم پاکستان کے لیے باعث شرم بنے ۔۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ کسی دوست ممالک کے سربراہ کے دورہ پاکستان سے عرب ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونگے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ پاکستان میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے ۔ علماء عوام کو بتائیں اکیس فروری کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وزارت صحت کی موجودہ ٹیم کو تبدیل کرنا چاہیئے۔ ان کی نا اہلی کی وجہ پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔