اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سعودی عرب میں 28 فروری کو ( آر کیو پروڈکشن ) کی جانب سے جشن بہاراں بسنت فیسٹیول ہونے جارہا ہے،پاکستان،سعودی عرب سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندے بھی لطف اندوز ہونگے

الریاض۔جشن بہاراں بسنت فیسٹیول ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت سعودی اور دیگر ایشیائی ممالک کی کمیونٹی فیسٹیول میں بسنت کا لطف اٹھائ گی۔ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے آر کیو پروڈکشن کی جانب سے پریس کانفرنس رکھی گئ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ( آر کیو پروڈکشن ) کی جانب پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 28 فروری کو ہونے والی بسنت فیسٹیول کے چیف آرگنائیزر راحیل قریشی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
جشن بہاراں کی خوشی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن بہاراں بسنت فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری کو کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ سعودی اور دیگر ایشیائ ممالک کی کمیونٹی شرکت کرے گئ۔

اس بسنت فیسٹیول کا مقصد دیار غیر میں پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانا ہے تاکہ وطن سے دوری کا احساس کم کیا جا سکے۔

راحیل قریشی نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں سر زمین حجاز پر اپنی تقافت کو بھر پور طریقے سے منانے کا موقع دیا۔

میڈیا کانفرنس سے دیگر ایشیائ ممالک کے نمائندوں نے بھی بات کی اور کہا کہ بسنت فیسٹیول میں جہاں پتنگ بازی ہوگی وہیں پر ایشیائ ممالک کو اپنی ثقافت کو ایک دوسرے کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ساتھ لذیذ کھانوں کے علاوہ میجک شو ، واٹر بوٹس ، بچوں کے جھولے ، رائیڈز ، جمپنگ کیسل اور مختلف قسم کی گیمز بھی ہونگیں جن کو فیسٹیول میں شریک مختلف کمیونٹی کے لوگ خوب انجوائے کریں گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔